Heel pain
-
*Heel painHeel pain is sometimes targeted on the face or the rear of your
heel. If your pain is on the face of your heel, i...
9 years ago
it's all about urdu designed poetry and other urdu stuff
سنو ..!!محبت بوڑھی نہیں ھوتیانسان بوڑھے ھو جاتے ہیںہر لمحہ اسکی تمازتوں میںپگھلنا کا جنوں بڑتا رہتا ھےدوری بے معنی ھو جاتیمحبت جب سوچوں پہ چھا جاتی ھےجسم و روح جب یاد یار میں محو زکر ھو جاتے ہیں ..سنو محبت مٹتی نہیں ھےبڑھتی ھےہر گزرتے پلقرب کی، وصال خواہشیں انگڑائیاں لیتی ہیںپہلو یار میں بیٹھےسرگوشیوں کی خواہشلمس کا احساس .. جذبوں کو ماند نہیں پڑنے دیتا..سنو ..!!محبت بوڑھی نہیں ھوتی ..!!!
میرے ہی لہو پر گزر اوقات کرو ہومجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو
دن ایک ستم، ایک ستم رات کرو ہو
وہ دوست ہو، دشمن کو بھی تم مات کرو ہو
ہم خاک نشیں، تم سخن آرائے سرِ بام
پاس آ کے ملو، دُور سے کیا بات کرو ہو
ہم کو جو ملا ہے وہ تمھیں سے تو ملا ہے
ہم اور بھُلا دیں تمھیں، کیا بات کرو ہو
یوں تو ہمیں منہ پھیر کے دیکھو بھی نہیں ہو
جب وقت پڑے ہے تو مدارات کرو ہو
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
بکنے بھی دو عاجزؔ کو جو بولے ہے، بکے ہے
دیوانہ ہے، دیوانے سے کیا بات کرو ہو
(ڈاکٹر کلیم عاجز)