25 Jun 2013 | By:

First Joint Venture 2013 Designings

 4 forums ..First Joint Venture Designing competition
urdudesigner-pegham-sachiidosti-urdushanas
host--Urdudesigner

JV2=Next Host will be www.pegham.com
























24 Jun 2013 | By:

ummed tarapti rehti hai


عجب اک جستجو ہے زندگی میں




عجب اک جستجو ہے زندگی میں

اسی کو اڈھونڈتا ہوں ہر کسی میں

ایک بار بہلول کسی نخلستان میں تشریف رکھتے تھے

ایک بار بہلول کسی نخلستان میں تشریف رکھتے تھے۔ ایک تاجر کا وہاں سے گذر ہوا۔ وہ آپ کے پاس آیا سلام کر کے مودب سامنے بیٹھ گیا اور انتہائی ادب سے گذارش کی '' حضور ! تجارت کی کونسی ایسی جنس خریدوں جس میں بہت نفع ہو' جناب بہلول نےفرمایا ' کالا کپڑا لے لو' تاجر نے شکریہ ادا کیا اور الٹے قدموں چلتا واپس چلاگیا۔ 
جا کر اس نے علاقے میں دستیاب تمام سیاہ کپڑا خرید لیا۔ 
کچھ دنوں بعد شہر کا بہت بڑا آدمی انتقال کر گیا۔
ماتمی لباس کے لئے سارا شہر سیاہ کپڑے کی تلاش میں نکل کھڑا ھوا، اب کپڑا سارا اس تاجر کے پاس ذخیرہ تھا تو اب اس نے منہ مانگے داموں فروخت کیا اور اتنا نفع کمایا جتنا ساری زندگی نہ کمایا تھا اور بہت ہی امیر کبیر ہو گیا۔
کچھ عرصے بعد وہ گھوڑے پر سوار کہیں سے گذرا بہلول وہاں تشریف رکھتے تھے۔
وہ وہیں گھوڑے پر بیٹھے بولا ' او دیوانے ! اب کی بار کیا لوں' بہلول نے فرمایا ' تربوز لے لو'۔ وہ بھاگا بھاگا گیا اور اپنی ساری دولت لگا کر پورے ملک سے تربوز خرید کر ذخیرہ کرلئے۔ اب وہ انتظار کرنے لگا کہ کب لوگ اس سے تربوز خریدنے کے لیے آتے ہیں لیکن وقت گزرنے لگا اور کوئی بھی تربوز لینے کے لیے نہ آیا ۔چند ہی دن بعد اس کے سب کے سب تربوز خراب ہو گئے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہو گیا۔
اسی خستہ حالی میں گھومتے پھرتے اس کی ملاقات بہلول سے ہوگئی تو اس نے کہا ' یہ آپ نے میرے ساتھ کیا کِیا؟' تو جناب بہلول نے فرمایا ' میں نے نہیں، تیرے لہجے اور الفاظ نے کیا سب۔ جب تو نے ادب سے پوچھا تو مالا مال ھوگیا اور جب گستاخی کی تو کنگال ہو گیا'

کسی نے سچ کہا ہے کہ باادب با نصیب،بے ادب بے نصیب
.
ماخوذ حکایت۔۔۔۔۔

توں نندر ھانویں ، بے نندر اساں ،


توں نندر ھانویں ، بے نندر اساں ،



چوکاٹھ جناب دا چم گۓ ھیں



تیکوں خوابیں وچ مصروف ڈٹھے



تھی اپڑیں آپ اچ گم گۓ ھیں



تیکوں خواب دی کیا تعبیر ڈساں



بہوں رات پرے تائنیں گھم گۓ ھیں



تیڈی یاد اچ تارے گنڑدیں ھوئیں



سجھ ساتھ ڈتے اساں سم گۓ ھیں

خلیفہ ہارون رشید بڑے حاضر دماغ تھے

(((عجیب واقعہ)))
خلیفہ ہارون رشید بڑے حاضر دماغ تھے ۔۔۔۔ ایک مرتبہ کسی نے ان سے پوچھا۔۔۔۔
“ آپ کبھی کسی کی بات پر لاجواب بھی ہوئے ہیں؟“

انہون نے کہا۔۔۔“ تین مرتبہ ایسا ہوا کہ میں لاجواب ہوگیا۔۔
ایک مرتبہ ایک عورت کا بیٹا مرگیا اور وہ رونے لگی ۔۔۔میں نے اس سے کہا کہ آپ مجھے اپنا بیٹا سمجھیں اورغم نہ کریں۔۔۔۔اس نے کہا کہ میں اس بیٹے کے مرنے پر کیوں نہ آنسو بہاؤں ۔۔۔۔ جس کے بدلے خلیفہ میرا بیٹا بن گ
یا۔“
دوسری مرتبہ مصر میں کسی شخص نے حضرت موسیّ ہونے کا دعوی کیا ۔۔۔ میں نے اسے بُلوا کر کہا کہ حضرت موسی علیہ السلام کے پاس تو اللہ تعالی کے دئیے معجزات تھے ۔۔۔ اگر تو موسی ہے کوئی معجزہ دکھا۔۔۔ اس نے جواب دیا کہ موسیّ نےتو اس وقت معجزہ دکھایا تھا۔۔۔ جب فرعون نے خدائی کا دعوی کیاتھا، تو بھی یہ دعوی کر تو میں معجزہ دکھاؤں گا۔۔۔“
“تیسری مرتبہ لوگ ایک گورنرکی غفلت اور کاہلی کی شکایت لے کر آئے ۔۔۔ میں نے کہا کہ وہ شخص تو بہت نیک ۔۔۔ شریف ۔۔۔ اور ایماندار ہے ۔انہوں نے جواب دیا کہ پھر آپ اپنی جگہ اسے خلیفہ بنادیں تاکہ اس کا فائدہ سب کو پہنچے۔“
23 Jun 2013 | By:

اوکھے پینڈے لمیاں نے راہواں عشق دیاں ...

اوکھے پینڈے لمیاں نے راہواں عشق دیاں ...


درد جگر سخت سزاواں عشق دیاں..

تیری ہر بات مان لیتا ہوں

تیری ہر بات مان لیتا ہوں 


یہ بھی انداز ہے شکایت کا

تُـم مـوم کا اک محــل بنانـے تـو لگـے ہـو،


تُـم مـوم کا اک محــل بنانـے تـو لگـے ہـو،



سورج بھی نکلتا ہے ادھر ذہن میں رکھنا،

میں تیرا ساتھ بھی تو عُمر بھر کا چاہتا تھا

میں تیرا ساتھ بھی تو عُمر بھر کا چاہتا تھا



سو اب تجھ سے گلہ بھی عمر بھر کا ہو گیا ہے