مسواک کا بیان
مسواک کی فضیلت وضو میں ایک سنت مسواک کرنا بھی ہے یہ سنت مئوکدہ ہے اس کا بہت ثواب ہے۔حدیث پاک میں اس کی بہت فضیلت آئی ہے۔
حضورِ انور صلی اللّٰہ علیہ !وسلم نے فرمایا
لَو لَآ اَن اَشّقَّ عَلٰی اَمَّتِی لَاَمَر تُھُم بِالسَّوَاکِ مَعَ کُلَّ وُضُوئِ ( موطا امام مالک رح) ترجمہ: "
اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میری امت مشقت اور تنگی میں پڑ جائے گی تو میں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔" !
اور حدیث میں ہے
اَلسَّوَاکُ مُطَھَّرةُ‘ لِلفَمِ وَ مَرضَاةُ لَّلرَّبَّ (مسلم)
ترجمہ: " مسواک کرنا منھ کی صفائی اور پروردگارِ عالم کی خوشنودی کا سبب ہے" ۔
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللّٰہ عنہا سے روایت ہے کہ جو نماز مسواک کر کے پڑھی جائے وہ بےمسواک والی نماز سے ستر درجہ افضل ہے۔ بعض صحابہ کی یہ حالت تھی کہ وہ مسواک قلم کی طرح اپنے کان پر لگائے رکھتے ۔تھے مسواک کے فوائد علمائےکرام نے مسواک کے اہتمام میں تقریباً ستر فائدے لکھے ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:
١. منھ کو صاف کرتی ہے ۔
٢. فصاحت میں اضافہ کرتی ہے ۔
٣. اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کا سبب ہے ۔
٤. شیطان کو غصہ دلاتی ہے ۔
٥. نیکیوں کو زیادہ کرتی ہے ۔
٦. مسواک کرنے والوں کو اللّٰہ تعالٰی اور فرشتے محبوب رکھتے ہیں ۔
٧. نماز کے ثواب کو بڑھاتی ہے ۔
٨. پل صراط پر چلنا آسان ہو جائے گا ۔
٩. مسوڑھوں۔ دانتوں اور معدے کے قوت دیتی ہے اور دانتوں کو سفید کرتی ہے ١٠. بلغم کو قطع کرتی ہے ۔
١١. کھانے کو ہضم کرتی ہے ۔
١٢. منھ میں خوشبو پیدا کرتی ہے ۔
١٣. صفرا کو دور کرتی ہے ۔
١٤. ریح نکلنے کو آسان کرتی ہے ۔
١٥. بڑھاپا دیر میں آتا ہے ۔
١٦. موت کے سوا ہر مرض کی شفا ہے ۔
١٧. سر کے رگوں پٹھوں کو اور دانتوں کے درد کو سکون دیتی ہے ۔
١٨. نگاہ کو تیز کرتی ہے ۔
١٩. منھ کی بدبو دور کرتی ہے وغیرہ ۔ ان سب باتوں کر علاوہ ایک مسلمان کےلئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جس کی ہر مسلمان کو آرزو ہوتی ہے کہ مرتے وقت کلمہ پڑھنا نصیب ہوتا ۔ہے
Heel pain
-
*Heel painHeel pain is sometimes targeted on the face or the rear of your
heel. If your pain is on the face of your heel, i...
8 years ago
0 comments:
Post a Comment