2 Jun 2013 | By:

اصل ! ترقی یہ ہے کہ زندگی بھی آسان ہو اور موت بھی مشکل نہ رہے

ترقی یا ارتقاء ضروری ہے لیکن ............ گہوارے سے نکل کر اپنی قبر تک کتنی ترقی چاہیے......؟
اصل ! ترقی یہ ہے کہ زندگی بھی آسان ہو اور موت بھی مشکل نہ رہے

( واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ )

اور انسان کو وہی ملتا ہے



 اور انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے ۔
( سورۃ نجم آيت ۳۹ ) 

خیر کی ابتدا

فرعون کے گھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پرورش یہ ثابت کرتی ہے کہ جہاں شر کی انتہا ہوگی ،

وہیں سے خیر کی ابتدا ہوگی

دو جہاں فدا ترے نام پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے سکوں فضاء ترا نام بھی



دو جہاں فدا ترے نام پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے سکوں فضاء ترا نام بھی
تری ذات پر ہو درود بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تری زات پر ہو سلام بھی
مجھے اپنی تابشیں کر آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو ہے میری ماہ تمام بھی
ہے لٹی لٹی میری صبح بھی ہے لٹی لٹی میری شام بھی

ترا وصف بیاں ہوکس سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تری کون کرے گا بڑائی

میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی


رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے. تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو بڑھا لے (یعنی وضو اچھی طرح کرے).
صحیح بخاری 136,,,,

حضرت عیسٰی علیہ السلام ایک جوان کے قریب سے گزرے جو باغ کو پانی دے رہ


حضرت عیسٰی علیہ السلام ایک جوان کے قریب سے گزرے جو باغ کو پانی دے رہا تھا، اس نے آپ سے کہا اللہ سے دعاء کیجئے، اللہ تعالٰی مجھے ایک ذرہ اپنے عشق کا عطا فرما دے۔ آپ نے فرمایا ایک ذرہ بہت بڑی چیز ہے، تم اس کے تحمل کی استطاعت نہیں رکھتے، کہنے لگا اچھا آدھے ذرہ کا سوال کیجئے۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے رب تعالٰی سے سوال کیا، اے اللہ! اسے آدھا ذرہ اپنے عشق کا عطا فرما دے، اس کے حق میں یہ دعاء کرکے آپ وہ...اں سے روزانہ ہو گئے۔
کافی مدت کے بعد آپ پھر اسی راستہ سے گزرے اور اس جوان کے متعلق سوال کیا۔ لوگوں نے کہا وہ تو دیوانہ ہوگیا ہے اور کہیں پہاڑوں کی طرف نکل گیا ہے۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے رب سے دعاء کی اے اللہ! میری اس جوان سے ملاقات کرا دے۔ پس آپ نے دیکھا، وہ ایک چٹان پر کھڑا آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔ آپ نے اسے سلام کہا مگر وہ خاموش رہا۔ آپ نے کہا مجھے نہیں جانتے میں عیسٰے ہوں ؟ اللہ تعالٰی نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اے عیسٰی! جس کے دل میں میری محبت کا آدھا ذرہ موجود ہو وہ انسانوں کی بات کیسے سنبے گا ؟ مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم! اگر اسے آری سے دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے محسوس نہ ہوگا۔
جو شخص تین باتوں کا دعوٰی کرتا ہے اور خود ان کو تین چیزوں سے پاک نہیں رکھتا تو اس کا دعوٰی باطل ہے۔
1۔ جو شخص ذکرِ خدا کی حلاوت کو پانے کا دعوٰی کرتا ہے مگر دنیا سے بھی محبت رکھتا ہے۔
2۔ جو اپنے اعمال میں اخلاص کا دعوٰی کرتا ہے مگر لوگوں سے اپنی عزت افزائی کا خواہشمند ہے۔
3۔ جو اپنے خالق کی محبت کا دعوٰی کرتا ہے مگر اپنے ننفس کو ذلیل نہیں کرتا

شاہوں سے کچھ غرض نہ کسی تاجور سےہے

شاہوں سے کچھ غرض نہ کسی تاجور سےہے
میری تو آشنائی تیرے سنگِ در سے ہے!!

مجھے معلوم ہے آپ کو مسرت اور سکون کی تلاش ہ

مجھے معلوم ہے آپ کو مسرت اور سکون کی تلاش ہے لیکن سکون تلاش سے کس طرح مل سکتا ہے - سکون اور آسانی تو صرف ان کو ملتی ہے جو آسانیاں تقسیم کرتے ہیں ، جو مسرتیں بکھیرتے پھرتے ہیں - اگر آپ کو سکون کی تلاش ہے تو لوگوں میں سکون تقسیم کرو تمہارے بورے بھرنے لگیں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ طلب بند کردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ دولت صرف دینے سے 
-بڑہتی ہے- احمقوں کی طرح بکھیرنے پھرنے سے اس میں اضافہ ہوتاہے
اللہ سائیں کے طریق ...نرالے ہیں - سکون کے دروازے پر بھکاری کی طرح کبھی نہ جانا ، بادشاہ کی طرح جانا ، جھومتے جھامتے ، دیتے بکھیرتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا تم کو معلوم نہیں کہ بھکاریوں پر ہر دروازہ بند ہو جاتا ہے اور بھکاری کون ہوتا ہے وہ جو مانگے ، جو صدا دے ، جو تقاضا کر ے ، اور شہنشاہ کون ہوتا ہے جو دے عطا کرے ، لٹاتا جائے - پس جس راہ سے بھی گذرو بادشاہوں کی طرح گذرو ، شہنشاہوں کی طرح گذرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیتے جاؤ دیتے جاؤ - غرض و غایت کے بغیر - شرط شرائط کے بغیر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

اشفاق احمد زاویہ 3 محبت کی حقیقت صفحہ 242

فضیلت سورۂ یٰسین شریف


  فضیلت سورۂ یٰسین شریف  
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخرت کے لیے اس سورۂ مبارکہ کو پڑھے گا اس کی بخشش ہوجائے گی اور اس کو اپنے مُردوں پر پڑھو۔ (نسائی‘ ابوداؤد)