24 Mar 2013 | By:

Hitler or cricket


  • میں بچپن میں ایک دلچسپ واقعہ سنتا تھا کہ جرمنی کی پہلے کرکٹ ٹیم ہوتی تھی، کسی ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی، ہٹلر نے پہلے دن پوچھا کیا بنا؟ بولے ابھی کوئ فیصلہ نہیں ہوا، دوسرے دن جب ہٹلر نے پوچھا، تو یہ ہی جواب ملا ، خیر جب پانچواں دن گزرا تو ہٹلر نے پھر پوچھا کہ کیا بنا؟ تو بتایا گیا کہ " ہار جیت کے بغیر ، میچ ختم ہوگیا" ہٹلر نے کہا کہ میں اب فیصلہ کرتا ہوں، ساری ٹیم کو ایسے لائن میں لگایا ، جیسے ، سی این جی اسٹیشن پہ گاڑیاں لائن میں لگتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ سب کو گولی مار دی ۔۔۔۔۔
    میں نے اس واقعے کی سچائ جاننے کے لیے تاریخ کی کتابوں میں دیکھا، ایسا کوئ واقعہ تاریخ کا حصہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔ جرمنی کی کرکٹ ٹیم کبھی بنی ہی نہیں تھی ۔
    مگر ایک بات کہنا چاہتا ہوں، اگر جرمنی کی کرکٹ ٹیم ہوتی تو ، آج ورلڈ چمپئن ہوتی ، کیونکہ خراب کارکردگی والے کو پہلے دن سے ہی گولی پڑنے کا ڈر ہوتا ۔۔۔

0 comments:

Post a Comment