6 Mar 2013 | By:

jub tum tadbeer kaartay thak jaoo

جب تم تدبیر کرتے تھک جاؤ۔ کاوشوں کے دریا بہاتے چلے جاؤ۔ ہر قسم کی طبع آزمائی کر چکے ہو۔
مگر حالات کو مسخرکرنے میں ناکام رہو۔ تو مایوسی کا گہرا لِبادہ اوڑھ لینے سے پہلے سوچو۔
تم بااختیار نہیں ہر معاملے میں تو قطعاً نہیں!
کوئی ہے جو ہمیں محبتوں کا وجود بخشتا ہے۔ ہر طرح کی عطا کرتا ہے۔
مگر فیصلہ وہ کرتا ہے کہ کون سے حالات ہمارے لیے بہتر ہیں۔

سو اس کی رضا میں جُھک جاؤ!
کیونکہ جب اس کی رضا میں جُھک جاؤ گے۔ حالات مُسخّر ہو کر تمہارے قدموں میں ہوں گے۔
یہی تو حقیقت ہے کہ جو تم نہیں سمجھنا چاہتے یا سمجھ نہیں پاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ؔ

0 comments:

Post a Comment