سیانے کہتے ہیں قرآن گلاب کے پھول کی مانند ہے... پتی در پتی، پتی در پتی- اوپر کی پتی اٹھاؤ تو نیچے ایک اور پتی- اسے اٹھاؤ تو ایک اور پتی-
مفہوم در مفہوم- اوپر کا مفہوم ہٹاؤ تو نیچے ایک اور مفہوم- اوپر سطحی نیچے کائناتی -
اکثر لوگ پہلی پتی یعنی اوپر کے مفہوم پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پا لیا، ہم نے پا لیا-
قران کہتا ہے لوگو ! مجھے پڑھو ،سمجھو،غور و فکر کرو- پھر تمہیں ایسی ایسی عقل و دانش کی باتیں ملیں گی کہ تم حیران رہ جاؤ گے- پردے اٹھ جائیں گے- بڑے بڑے راز کھلیں گے جو تمہیں تسخیر کائنات میں مدد دیں گے -
ممتاز مفتی ،کتاب:" تلاش " صفحہ 167

0 comments:
Post a Comment