لا حول ولا قوۃ الا باللہ… فضائل
==================
عبداللہ بن ابی اوفی کہتے ہیں ایک آدمی حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، عرض کیا: قرآن یاد نہیں ہوتا (حافظہ کمزور ہے) کوئی علاج فرمائیے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھا کرو۔ اس نے اپنا ہاتھ بند کیا جیسے مٹھی میں کوئی چیز خوب دبا کر پکڑلی ہو اور پھر عرض کیا ٹھیک ہے یہ تو میں نے پکڑلیا لیکن یہ تو اللہ کی تعریف و ثناء ہے۔ مجھے کیا ملے گا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قل اللھم ارحمنی و عافنی واھدنی وارزقنی یہ دعا پڑھا کرو۔ اس نے دوسری مٹھی بھی مضبوطی سے بند کرلی جیسے کوئی چیز پکڑلی ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جب اسے ایسا کرتے دیکھا) فرمایا: اما ھذا فقد ملا یدیہ من الخیر۔ (سنائی) ’’اس آدمی نے اپنے دونوں ہاتھوں کو بھلائیوں سے بھرلیا ہے۔‘‘
لاحول و لا قوۃ الا باللہ کے ذکر کے فوائد:اسلام میں اخلاص پیدا ہوتا ہے۔ جنت میں اس کے باغ لگ جاتے ہیں۔ اللہ کی ذات اس کی تصدیق کرتی ہے۔ دوزخ کی آگ حرام ہوجاتی ہے۔ رزق میں بندش، رکاوٹیں اور پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ موسم کی شدت سے حفاظت ہوتی ہے۔ 99 مصائب، آلام و آفات سے حفاظت ہوتی ہے جن میں سب سے ہلکے غم اور غربت ہیں۔ قوت حافظہ بڑھ جاتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment