27 Apr 2013 | By:

apnay say Mukhtlaif cheez bardashat ho sakti hai


  • اپنے سے مختلف چیز برداشت ہو سکتی ہے اپنی جیسی نہیں ۔ یہ احساسِ کمتری ہے یا کچھ اور کے وہ اپنے سوا کسی کو دیکھنا نہیں چاہتا ۔ اگر دیکھنا بھی چاہتا ہے تو خود کے آگے ہاتھ باندہے مجبور و بے کس کی شکل میں ۔.
    انسان کا با اختیار با وقار لوگ پسند نہیں ۔ ان سے
    وہ ڈرتا ہے اور جو کمزور و مجبور ہوتے ہیں انہیں ڈراتا ہے ۔.
    عموماً دیکھا گیا ہے کہ کزنز کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے ۔ سب سے زیادہ دشمنیاں بھی ان رشتوں میں ہوتی ہیں کینکہ ایک ہی خون اور خاندان ہوتا ہے تو ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ ان سب کو جھکا کے میں آگے بڑہوں ۔ اگر کوئی ان میں سے اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر آگے نکل جاتا ہے تو باقی سب کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح اسے پیچھا دھکیلا جائے اور کچھ نہیں کر پاتے تو مشترکہ بددعاؤں سے ہی کام چلا لیتے ہیں ۔.
    اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپنے جیسا کوئی برداشت نہیں ہوتا.

0 comments:

Post a Comment