9 May 2013 | By:

insaan ko jis cheez say rooka jata hai ...

ایک دن اس پر غور کیا کہ انسان کو جس چیز سے روکا جاتا ہے اس کے اندر اس کے کرنے کی حرص پیدا ہوجاتی ہے اوریہ بھی اندازہ ہوا کہ اسے جتنی قوت سے منع کیا جاتا ہے اسی قدرحرص بھی بڑھتی جاتی ہے،
جب اس کے سبب کو تلاش کیا تو دو سبب معلوم ہوئے
ایک یہ کہ نفس قید پر صبر نہیں کر پاتا وہ تو یونہی جسم کی قید میں ہے پھر جب کسی رکاوٹ کے سبب معنوی قید میں پھنستا ہے تو اس کا طیش بڑھتا ہے،
دوسرا سبب یہ ہے کہ نفس کو کسی حکم کے تحت آنا بڑا شاق ہوتا ہے اسی لئے اسے حرام چیزوں میں بہت لذت ملتی ہے اور مباح میں وہ لذت نہیں پاتا۔

(صید الخطاطر:۱/۵۶)

حضرت ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ

0 comments:

Post a Comment