27 Apr 2013 | By:

aray oo boorhay


ارے او بوڑھے! کب تک اپنے دل کو بند کرکے رکھو گے۔ اس راہ میں چاہے جوان ہو یا بوڑھا بات ایک ہی ہے۔ ساری دنیا گندگی سے بھری پڑی ہے اور نادان اُس میں لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔ اس گندگی میں پڑے رہنے سے بہتر ہے ہم اس راہ میں اگر تکلیف کے ساتھ مریں۔ باقی اگر عشق کی خاطر خلق کی خواری اٹھانی پڑے تو یہ ہمارے لیے بھتر ہوگا اور یہ چیز ہمیں جچتی بھی ہے۔ ہاں، اگر کوئی یہ کہے کہ عشق کا خیال محض وہم یا دھوکا ہے اور تم اُس منزل تک نہیں پہنچ سکوگے۔ تو اس دھوکے سے بچنے کے لیے بھتر ہے کہ ہم ھزار مرتبہ جان اُس محبوب پر قربان کردیں۔ آخرکار کب تک ہم اس دنیا سے تعلق رکھیں گے اور تن پروری کرتے رہیں گے؟

(منطق الطیر)
از
حضرت خواجہ فرید الدین عطار نیشاپوری رح

0 comments:

Post a Comment