14 Jan 2013 | By:

Alam hai Nageena



عالم ہے انگوٹھی تو نگینہ ہیں محمد ﷺ
عالم ہے سمندر تو سفینہ ہیں محمد ﷺ

فرمان الہی ہے یہی مصحف دیں میں
آنا ہو میرے در پہ تو زینہ ہیں محمد ﷺ!

قرآن کا ہر پارہ ہے پرتو میرے شاہ کا
قرآں کی تلاوت کا قرینہ ہیں محمد ﷺ

رحمت ہیں وہ کونین کی اعجاز یقینا
میرے لئے آیات سکینہ ہیں محمد ﷺ






0 comments:

Post a Comment