27 Dec 2015 | By:

Ajab Tarah Se Socha Hai Zindagi K Liye



Ajab Tarah Se Socha Hai Zindagi K Liye
Zakham Zakham Likhte Hain Har Kushi K Liye
Wo Shaks Muje Bhool Gaya To Yaqeen Aya
Koi Bhi Shaks Zaroori Nahi Kisi K Liye

بتائیں کیا ہمارے زخم زخم کے گلاب

بتائیں کیا ہمارے زخم زخم کے گلاب
ماہ و آفتاب سب گواہ ہیں
کہ ہم نے کیا نہیں سہا
صعوبتوں کے درمیاں
ہمارے ساتھ اک یقیں رہا
گواہ یہ زمین اور زماں رہے
نہ آج سوگوار ہیں
نہ کل ہی نوحہ خواں رہے
شرر جو کل لہو میں تھے
وہ آج بھی لہو میں ہیں
ہمارے خواب
سانس لے رہے ہیں آج بھی
کوئی دیا بجھا نہیں
کہ ہم ابھی تھکے نہیں
اور اک صدی سے دوسری تلک
سفر میں ہیں 

وہ لمحہ جو میرا تھا

وہ لمحہ جو میرا تھا

ایک دن
تم نے مجھ سے کہا تھا
دھوپ کڑی ہے
اپنا سایہ ساتھ ہی رکھنا
وقت کے ترکش میں جو تیر تھے
کھل کر برسے ہیں
زرد ہوا کے پتھریلے جھونکوں سے
جسم کا پنچھی گھائل ہے
دھوپ کا جنگل پیاس کا دریا
ایسے میں آنسو کی اک اک بوند کو
انسان ترستے ہیں

تم نے مجھ سے کہا تھا
سمے کی بہتی ندی میں
لمحے کی پہچان بھی رکھنا۔۔
میرے دل میں جھانک کر دیکھو
دیکھو ساتوں رنگ کا پھول کھلا ہے
وہ لمحہ جو میرا تھا وہ میرا ہے
وقت کے پیکاں بے شک تن پر آن لگے
دیکھو اس لمحے سے کتنا گہرا رشتہ ہے
خوشبو بند دریچے کھول رہی ہے
چاندنی راتوں سا موسم بھی
کلیاں بھی ہیں شبنم بھی
یہ سب میرے آئینے ہیں
اور ہر آئینے میں تم ہو

حال کُھلتا نہیں جبینوں سے

حال کُھلتا نہیں جبینوں سے
رنج اُٹھائے ہیں کن قرینوں سے

رات آہستہ گام اُتری ہے
درد کے ماہتاب زینوں سے

ہم نے سوچا نہ اُس نے جانا ہے
دل بھی ہوتے ہیں آبگینوں سے

کون لے گا شرارِ جاں کا حساب
دشتِ امروز کے دفینوں سے

تو نے مژگاں اُٹھا کے دیکھا بھی
شہر خالی نہ تھا مکینوں سے

آشنا آشنا پیام آئے
اجنبی اجنبی زمینوں سے

جی کو آرام آ گیا ہے اداؔ
کبھی طوفاں، کبھی سفینوں سے

اداؔ جعفری
26 Dec 2015 | By:

Mahiya by Rahat Wafa



Mahiya by Rahat Wafa

Mahiya by Rahat Wafa





deen ki samajh


رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
جس شخص سے الله بھلائی کا ارادہ کرے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے.

Astaghfaar-

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے استغفار کو لازم کرلیا اللہ تعالیٰ اس کو ہر تنگی سے نکال دیں گے، اس کے ہر غم کو دور کردینگے اور اس کو ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائیں گے جہاں سے اس کو وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔
(ابوداوُد، ابن ماجہ)
25 Dec 2015 | By:

pehli khushi

pehli khushi


kheel hai muqadar ka


ﮐﮭﯿﻞ ﮨﮯ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﺎﻣِﻠﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺑِﭽﮭﮍ ﺟﺎﻧﺎ



ﮐﮭﯿﻞ ﮨﮯ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﺎ
ﻣِﻠﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺑِﭽﮭﮍ ﺟﺎﻧﺎ
ﺯِﯾﺴﺖ ﮐﯽ ﺟﻮ ﮔﺎﮌﯼ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﺗﻮ ﺑﺲ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﮯ
ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﭘﮧ ﭼﻠﺘﯽ ﮨﮯ
ﺭﺍﺳﺘﮯ ﺟُﺪﺍ ﺳﺐ ﮐﮯ
ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ ﺍﻟﮓ ﺳﺐ ﮐﯽ
ﺍﻭﺭ ﯾﮩﺎﮞ ﻣﻘﺪّﺭ ﺑﮭﯽ
ﮐِﺲ ﮐﺎ ﮐِﺲ ﺳﮯ ﻣِﻠﺘﺎ ﮨﮯ
“ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﮨﮯ“
ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﻘﺪّﺭ ﮐﮯ
ﺯﻭﺭ ﮐِﺲ ﮐﺎ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ
23 Dec 2015 | By:

ناریل-کے-پانچ-حیرت-انگیز-فوائد




ناریل-کے-پانچ-حیرت-انگیز-فوائد


ناریل کے درخت کو سنسکرت میں 'کلپا ورکشا' کہتے ہیں جس کا مطلب ایسا درخت 
جو زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ نام کافی حد تک درست ہے کیوں کہ ناریل کے درخت اور اس سے بننے والی چیزوں کا مختلف انداز میں استعمال ہوتا ہے اور صحت کے حوالے سے اس سے مندرجہ ذیل فوائد ملتے ہیں۔ خشک جلد کا علاج ویٹامن ای سے مالامال کھوپرے کا تیل چہرے پر لگانے سے جلد کی لچک بحال ہوجاتی ہے اور جھرریاں نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ ناریل کے پانی میں چند قطرے لیموں ملاکر اس کا ماسک لگانے سے جلد خشک ہونے کا مسئلہ دور ہوجائے گا۔ بالوں میں چمک لانے اور ڈینڈرف ختم کرنے میں مددگار رات کو سر پر گرم کھوپرے کے تیل کا مساج ڈینڈرف کم کرنے اور بالوں کے گرنے کو روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کے دودھ کو سر پر لگانے سے ہیئر اسٹریٹننگ کے دوران بالوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ انہی فوائد کے باعث ناریل کا دودھ نامور ہیئر پراجکٹس کا جزو ہے۔ درد کم اور ریلیکس کرتا ہے کھوپرے کے تیل کو مساج کے دوران استعمال کرنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈی و جوڑوں کے درد کا شکار افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے جبکہ یہ سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔ انرجی دیتا ہے ناریل پانی میں پروٹین، پیٹاشیم اور ویٹامن بی کمپاؤنڈٖ موجود ہوتا ہے جس کے باعث یہ ورزش سے پہلے اور بعد کے لیے بہترین مشروب ہے۔ ناریل پانی سے ورزش کے دوران پٹھوں میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت ہوتی ہے اور جسم میں نمکیات کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ آپ کو فوری طور پر چاک و چوبند کردیتا ہے۔ دانتوں کیلئے مفید میڈیکیٹڈ کھوپرے کے تیل سے دن میں دو مرتبہ غرارے کرنے سے دانت صحت مند رہتے ہیں۔ کھوپرے کے تیل سے نہ صرف دانتوں میں موجود ٹاکسن ختم ہوتا ہے بلکہ یہ دانتوں کی حساسیت کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

پھلوں-سے-جلد-کی-حفاظت

پھلوں-سے-جلد-کی-حفاظت


اگر آپ بہت دبلی ہیں تو روزانہ دو کیلے کھا کر اپنے وزن میں منا سب اضافہ کر سکتی ہیں۔ اس کے بر عکس آپ کا جسم فربہی کی جا نب مائل ہے اور آپ آج کل ڈائٹنگ کر رہی ہیں تو روزانہ ایک کیلے کا استعمال بطور غذا آپ کے جسم کو مطلوبہ غذائیت بہم پہنچائے گا۔ یہ بات غلط ہے کہ جو خواتین ڈائٹنگ کر رہی ہوں ، کیلا، آم، انگوریا چیکو سے حتی الامکان پرہیز کریں۔ ہر پھل اپنے اندر غذائیت کا خزینہ لیے ہوئے ہے۔لہٰذا ان سے کنا رہ کشی اختیار کرنا کسی طور پربھی درست نہیں ، البتہ اعتدال سے کھائیے۔ جن خواتین کو ذیا بیطس کی شکایت ہو وہ میٹھے پھل معالج کے مشورے کے بغیر نہ کھائیں۔ کیلا خشک جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔ آپ ایک کیلا اور ایک چھوٹا چمچ شہد اچھی طر ح ملا کر چہرے پر لگائیں۔ بیس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ یہ ماسک آپ کے چہر ے سے سارا میل کچیل کھینچ لے گا اور آپ کی جلد دمک اٹھے گی۔ خربوزہ:خربوزے کا باقاعدہ استعمال چہرے سے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔ رنگت صاف کرنے کے لیے خربو زے کے بیج، سنگترے کے چھلکے ، سونف اور جو کا آٹا چاروں چیزیں ہم وزن لیکر باریک پیس لیں اور روزانہ چہرے پر ملیں۔ چہرے سے رواں بھی دور ہو گا اور جلد بھی صاف شفاف ہو جائے گی۔ سنگترہ:سنگترہ خون صاف کرتا ہے۔ اس کے چھلکے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ آپ چھلکوں کو اپنے ہا تھوں ، کہنیوں اور پیر پر متواتر ملیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ سنگترے کے چھلکے ہا تھ پیروں کو نرم بنائیں گے۔ لیموں:لیموں کا رس یا گو دا اگر چہرے پر ملا جائے تو چھائیاں دور ہو جاتی ہیں۔ اگر دانتوں اور مسوڑھوں پر لیموں کا رس ملا جائے تو دانتوں پر جما ہواسخت میل بھی اترنے لگتا ہے۔ اور پائیوریا ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر لیموں کے چھلکوں کو باریک پیس کر حسب ضرورت کسی بھی کریم میں ملا کر، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر لگا یا جائے تو حلقے دور ہو جاتے ہیں۔ چکو ترا:چکو ترے کے چھلکوں میں تیل ہو تا ہے ،لہٰذا انھیں نہ پھینکیں۔ ایک پیالے میں ابلا ہوا ٹھنڈا پانی لیکر اس میں چکوترے کے چھلکے چھوٹے چھوٹے کر کے ڈال کر رات بھر رکھ دیں۔ صبح ان چھلکوں کو نچوڑ کر پھینک دیں اور اس پانی سے منہ دھوئیں۔ میک اپ سے قبل منہ دھونے کے لیے بھی یہ پانی استعمال کریں۔ آم:ایک پا ؤ آم کے رس میں کھا نے کے دو چمچے گائے کا دودھ، دو کھا نے کے چمچ ادرک کا رس، ایک کھانے کا چمچہ شکر ملا کر روزانہ مسلسل دو ماہ استعمال کریں۔ یہ مرکب افزائش خون کے لیے بے حد مفید ہے اور چہرے پر تازگی بھی پیدا ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ نہار منہ آم کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لہٰذا احتیاط کریں۔ سیب:مثل مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال معالج سے دور رکھتا ہے۔ صبح نا شتے میں اس کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ چکنی جلد کی حامل خواتین سیب کو کدو کش کر کے چہرے پر لگائیں۔ دس پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔ اس طر ح چہرے کی چکناہٹ کا خاتمہ ممکن ہے۔ - -

مسواک کا بیان

مسواک کا بیان
مسواک کی فضیلت وضو میں ایک سنت مسواک کرنا بھی ہے یہ سنت مئوکدہ ہے اس کا بہت ثواب ہے۔حدیث پاک میں اس کی بہت فضیلت آئی ہے۔ 
حضورِ انور صلی اللّٰہ علیہ !وسلم نے فرمایا 
لَو لَآ اَن اَشّقَّ عَلٰی اَمَّتِی لَاَمَر تُھُم بِالسَّوَاکِ مَعَ کُلَّ وُضُوئِ ( موطا امام مالک رح) ترجمہ: " 
اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میری امت مشقت اور تنگی میں پڑ جائے گی تو میں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔" ! 
اور حدیث میں ہے 
اَلسَّوَاکُ مُطَھَّرةُ‘ لِلفَمِ وَ مَرضَاةُ لَّلرَّبَّ (مسلم) 
ترجمہ: " مسواک کرنا منھ کی صفائی اور پروردگارِ عالم کی خوشنودی کا سبب ہے" ۔ 
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللّٰہ عنہا سے روایت ہے کہ جو نماز مسواک کر کے پڑھی جائے وہ بےمسواک والی نماز سے ستر درجہ افضل ہے۔ بعض صحابہ کی یہ حالت تھی کہ وہ مسواک قلم کی طرح اپنے کان پر لگائے رکھتے ۔تھے مسواک کے فوائد علمائےکرام نے مسواک کے اہتمام میں تقریباً ستر فائدے لکھے ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں: 
١. منھ کو صاف کرتی ہے ۔ 
٢. فصاحت میں اضافہ کرتی ہے ۔ 
٣. اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کا سبب ہے ۔ 
٤. شیطان کو غصہ دلاتی ہے ۔ 
٥. نیکیوں کو زیادہ کرتی ہے ۔ 
٦. مسواک کرنے والوں کو اللّٰہ تعالٰی اور فرشتے محبوب رکھتے ہیں ۔ 
٧. نماز کے ثواب کو بڑھاتی ہے ۔ 
٨. پل صراط پر چلنا آسان ہو جائے گا ۔ 
٩. مسوڑھوں۔ دانتوں اور معدے کے قوت دیتی ہے اور دانتوں کو سفید کرتی ہے ١٠. بلغم کو قطع کرتی ہے ۔ 
١١. کھانے کو ہضم کرتی ہے ۔ 
١٢. منھ میں خوشبو پیدا کرتی ہے ۔ 
١٣. صفرا کو دور کرتی ہے ۔ 
١٤. ریح نکلنے کو آسان کرتی ہے ۔ 
١٥. بڑھاپا دیر میں آتا ہے ۔ 
١٦. موت کے سوا ہر مرض کی شفا ہے ۔ 
١٧. سر کے رگوں پٹھوں کو اور دانتوں کے درد کو سکون دیتی ہے ۔ 
١٨. نگاہ کو تیز کرتی ہے ۔ 
١٩. منھ کی بدبو دور کرتی ہے وغیرہ ۔ ان سب باتوں کر علاوہ ایک مسلمان کےلئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جس کی ہر مسلمان کو آرزو ہوتی ہے کہ مرتے وقت کلمہ پڑھنا نصیب ہوتا ۔ہے
23 Sept 2015 | By:

تم نہ مانو مگر حقیقت ہے

تم نہ مانو مگر حقیقت ہےعشق انسان کی ضرورت ہے
کچھ تو دل مبتلائے وحشت ہےکچھ تری یاد بھی قیامت ہے
میرے محبوب مجھ سے جھوٹ نہ بولجھوٹ صورت گرِ صداقت ہے
جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھزندگی کو میری ضرورت ہے
حسن ہی حسن جلوے ہی جلوےصرف احساس کی ضرورت ہے
انکے وعدے پہ ناز تھے کیا کیااب در و بام سے ندامت ہے
اسکی محفل میں بیٹھ کر دیکھوزندگی کتنی خوبصورت ہے
راستہ کٹ ہی جائے گا قابلشوقِ منزل اگر سلامت ہے
قابل اجمیری


woh chal deye to ....


وہ چل دیئے تو کئی داستانیں چھوڑ گئے
وہ مل گئے تو کوئی بات روبرو نہ ہوئی
(محسن نقوی)