20 Mar 2013 | By:

Peyaar ki Asleeyat


کسی نے ایک بزرگ سے پوچھا ’’ پیار کی اصلیت ‘‘ کیا ہے ۔۔
بزرگ نے کہا ، ذرا باغ جاؤ اور سب سے خوبصورت پھول لے کر آجاؤ ۔۔

موصوف باغ گئے اور تلاش بسیار کے بعد منھ لٹکائے شرمندہ شرمندہ واپس آگئے ۔۔

بزرگ نے استفسار کیا ۔۔ ’’ کیا ہوا پھول لائے ‘‘...

موصوف نے کہا :
’’ میں باغ میں گیا تو ایک پھو ل سب سے خوبصورت نظر آیا میں لانا چاہتا تھا مگر خیال آیا کہ اس سے بھی خوبصورت پھول ہوسکتا ہے ۔۔
میں نے پورا باغ چھان مارا مگر اور کوئی پھول ویسا خوبصورت نہ تھا۔
میں نے سوچا کہ جاتے ہوئے وہی پھول لے جاؤں ۔۔۔
مگر جب اس پھول کے پاس گیا تو وہ پھول اور کوئی اور لے جاچکا تھا۔ ‘‘

بزرگ نے مسکراتے ہوئے فرمایا :
بیٹا یہی ’’ پیار کی وقعت / اصلیت ہے‘‘
کہ جب آپ کو میسر ہوتا ہے تو آپ خوب تر کی جستجو میں ہوتے ہیں۔۔
اور نتیجہ خالی دامنی کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔۔

0 comments:

Post a Comment