2 Jun 2013 | By:

ان لوگوں کو تلاش کرو

ان لوگوں کو تلاش کرو ، جو لوگ سوال نہیں کر سکتےاور ضرورت مند ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی ضرور مدد کرو جنکا چہرہ سوال ہوتا ہے۔اور زبان بے سوال ہوتی ہے۔ان لوگوں کو تلاش کرو۔۔
تو یہ خدمت کیا کرو، ایک دوسرے کی خدمت کیا کرو، انسان کو انسان نے سکھی کرنا ہے، انسان کو انسان نے دکھ دینا ہے، انسان انسان کا نجات دہندہ ہے۔ انسان، انسان کا ثواب ہے،انسان، انسان کا عذاب ہے، آپ کے گناہ انسان کے ساتھ ہیں، آپ کی نیکیاں انسان کیساتھ ہیں، عاقبت انسان کیساتھ ہے، راحت انسان کے ساتھ ہے،انسان کا کلمہ پڑھ کے آپ خدا کے دربارمیں پہنچو گے۔ کلمہ اللہ کا ہے اور ہے انسان کے ذریعے۔

( واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ )

0 comments:

Post a Comment