آج گھر کے سٹور میں گیا تو دیکھا کہ بلی کے تین بلونگڑے کھیل رہے تھے، ان میں سے دو سفید
اور ایک کالے رنگ کا تھا، ہمارے گھر کا یہ سٹور ایک طرح کا بلیوں کا "ڈیلیوری سینٹر" بن گیا ہے،
بچپن سے لے کر اب تک نجانے کتنی نسلوں کی پیدائش اس مقام پہ ہوچکی ہے۔
خیر میرے منہ سے بے اختیار سبحان اللہ نکلا، بلی کے بلونگڑے بہت پیارے لگ رہے تھے۔ میں
سوچ میں پڑ گیا کہ اللہ رب العزت کیسا خالق ہے، کیسا مصور ہے، جو ایک قطرے سے خوبصورت
شاہکار تخلیق کرتا ہے، شاہکار بھی ایسے جن میں زندگی کی رونق ، سورج کی طرح روشن ہوتی
ہے۔ ایک ہی ماں کے تین بچے جن میں سے دو سفید اور ایک کالے رنگ کا........ یہ سب اللہ کی
قدرت کی گواہی دے رہے تھے کہ پاک ہے وہ ذات سب تعریفیں اسی کے لیے ہیں ، وہ بہت عظمت
والا ہے۔
source---کچھ باتیں پھولوں جیسی
0 comments:
Post a Comment